واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ یعنی ویپنگ آنکھوں کیلئے محفوظ نہیں’ نئی طبی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ (ویپنگ) کے ذریعے استعمال کی جانے والی نکوٹین بھی عام سگریٹ کی طرح صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، خصوصا آنکھوں کی صحت کے حوالے سے اسے محفوظ متبادل نہیں سمجھا جا سکتا۔امریکی طبی جریدے میں شائع ہونیوالی تحقیق میں تقریبا ایک لاکھ 80 ہزار افراد کے طبی اعداد و شمار کا ساڑھے چار سال تک جائزہ لیا گیا۔




