ڈیجیٹل پروگرام کیلئے7کروڑ ڈالر کی منظوری

اسلام آباد (بیورو چیف)عالمی بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام کیلئے 7 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے مطابق کنیکٹڈ پنجاب پروگرام کے تحت براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رسائی اور ڈیجیٹل سروسز میں توسیع کی جائے گی، تاہم 2031 تک مزید 21 لاکھ افراد کو براڈبینڈ انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پنجاب میں فکسڈ براڈبینڈ کوریج 78 لاکھ سے بڑھا کر 99 لاکھ افراد تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔منصوبے کے تحت پنجاب میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کیلئے 5 کروڑ ڈالر کی نجی سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ رائٹ آف وے اجازت ناموں کا دورانیہ 90 دن سے کم کرکے 21 دن کرنے کا ہدف ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں