فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پاکستا ن بھارت کیساتھ تصادم یا تنازع نہیں چاہتا لیکن پانی کا رخ موڑنے یا رو کنے کی بھارتی کوشش کو جنگی اقدام تصور کیا جائیگا۔پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ قبول نہیں کرسکتا بھارت کیلئے عالمی معاہد ے کو کمزور کرنے کی قیمت بھاری ہو سکتی جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے 26کروڑ عوام کی شہ رگ ہے جس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ ترمیم، منسوخی یا معطلی ممکن نہیں-پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور کوئی پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا-بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا نہایت سنگین اقدام ہے-پاکستان اپنے پانی خودمختاری اور مستقبل کا ہر قیمت پر دفاع کرے گاانہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ پاکستان ہی نہیں پورے بین الاقوامی نظام کیلئے خطرناک مثال ہے اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو دوسرے ہمسائے بھی متاثر ہوں گے۔




