حفاظتی اقدامات کیخلاف ورزی پر LPGشاپس مالکان کو جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفس کی جانب سے گوجرہ شہر میں مختلف تجارتی مراکز کا معائنہ کیا گیا۔ کارروائیوں کی نگرانی سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے کی۔دورانِ انسپیکشن حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹوبہ روڈ گوجرہ پر واقع ایل پی جی شاپ اور جسپال نگر گوجرہ میں پیزا شاپ کے چالان کیے گئے، جبکہ مونگی روڈ گوجرہ پر واقع گیس شاپ کو خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں