فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)میاں غلام قادر قادری نوشاہی المعروف گجر پیر کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات19محرم الحرام سے شروع ہورہی ہے جس میں تمام مریدین وعقیدت مندان شرکت کریں گے اور تمام آنیوالے عقیدت مندا ن سے درخواست کی جاتی ہے کہ عرس کی تقریب میں تمام مردوخواتین باوضو ہوکر شرکت کریں ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ میاں عرفان گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا تقریب میں مختلف علماو مشائخ کرام کے خطابات ہونگے صحابہ واہل بیت کی شان کے بارے میں اظہار خیال کیاجائیگا’گجر پیر دربارکی اس سالانہ عرس کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات بھی شرکت کرینگی۔




