ساہیوال ( بیورو چیف) وکیل اور زمیندار سے ڈاکو37 لاکھ سات ہزار روپے نقدی ، زیورا ت اور سولر پلیٹیں لوٹ کر لے گئے۔محلہ راج پورہ میں ایک وکیل محمد راحیل کے گھر سے آٹھ ڈاکوؤں پانچ خواتین اور تین نو جوانوں نے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یر غمال بنا لیا 25 لاکھ روپے کے زیورات دو لاکھ 67 ہزار روپے نقدی لوٹ کر اہل خانہ کو کمروں میں بند کر کے فرار ہو گئے۔آبادی کسو کے میں عمیر منظور کے ڈیرہ سے 31 سولر پلیٹیں مالیت نو لاکھ میں ہزار روپے ، تین ڈاکو اس کے ملازم آصف علی کو واپڈا کے پول سے باندھ کر رکشہ میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے ۔پولیس فرید ٹاؤن ، غلہ منڈی اور بہادر شاہ نے دو مقدمات محمد راحیل اور عمیر منظور کی مدعیت میں 382 اور 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔




