باپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالے2بچے سپرد خاک

ماموںکانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن پولیس نے باپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالے بچوں کا مقدمہ انکی ماں کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف درج کرلیاہے۔دونوں بچوں کو پوسٹمارٹم کے بعد سپردخاک کردیا گیا،اس موقع ہر ہرآنکھ اشکبار تھی۔تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن نے چک557گ ب بھوجوآنہ میں قتل ہونے والے کمسن بہن بھائی کا مقدمہ انکی ماں شازیہ منظور کی مدعیت میں مقتولین نے باپ آصف سمیت تین افراد کے خلاف درج کرلیا ہے شازیہ منظور نے درج کرائی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ اسکی شادی10سال قبل اسی گائوں کے آصف ولد اقبال بھجوآنہ سے ہوئی تھی جس کے بطن سے اسکے دو بیٹے محمد احمد عمر5سال،محمد حمزہ عمر1سال اور دو بیٹیاں دعا فاطمہ عمر8سال،آمنہ عمر5سال پیدا ہوئے شازیہ کے مطابق اسکا خاوند اسکے کردار پر شک کرتے ہوئے اس سے اکثر لڑائی جھگڑا اور مارکٹائی کرتا رہتا تھا اس نے جھگڑا کیا اور جہیز کاسامان کمروں سے صحن میں پھینکتے ہوئے گھر سے نکل جانے کوکہا اور تین بچے بھی چھین لئے جبکہ وہ شیرخوار حمزہ کوساتھ لیکر اپنے میکے آگئی جمعرات کی دوپہر ایک بجے اسکی چھوٹی بیٹی آمنہ روتی ہوئی اسکے پاس آئی اور اشاروں سے اسکے بہن بھائیوں کو مارپیٹ کابتایا جب وہ دیگر افراد کے ہمراہ اپنے جگرگوشوں کو بچانے اپنے گھر گئی تو دیکھا کہ دو نامعلوم افراد اسلحہ لئے نگرانی کررہے تھے جبکہ آصف اپنے بچوں کو چھری کے وار سے ماررہا تھاجو ہمیں دیکھتے ہی اسلحہ اور چھری لہراتے دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے جب قریب پہنچ کردیکھا تومیرے دونوں جگر گوشے اللہ کوپیارے ہو چکے تھے واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کے مرکزی کردار آصف جو نشے کاعادی بتایا جاتا ہے جس کوگرفتار گزشتہ روز ہی کر لیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں