فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے کیپٹن (ر) ندیم ناصر کو تبدیل کر کے نعمان صدیق کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں عرصہ سے تعینات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر پر مختلف الزامات تھے، کارکردگی کے حوالے سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی رینکنگ میں بھی ان کی ہر بار تنزلی ہوتی تھی جس پر پنجاب حکومت نے ان کا راولپنڈی تبادلہ کر دیا اور ان کی جگہ اچھی شہرت کے حامل آفیسر نعمان صدیق کو ڈی سی فیصل آباد تعینات کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے دور تعیناتی کے دوران فیصل آباد میں ہونے والے تعمیراتی منصوبوں اور صاف ستھرا پنجاب میں کروڑوں کی کرپشن کے بارے میں تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی جا رہی ہے جس میں مختلف اداروں کے افسران شامل ہونگے۔




