ٹیکسٹائل سیکٹر کو دھچکا،برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں جون 2026میں ماہانہ بنیادوں پر 22.63فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کے مطابق جون 2026میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 28 کروڑ20لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال جون 2025میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 52کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مئی2026 میں ایک ارب 65 کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھیں۔ذرائع کے مطابق جون میں کمی کے باوجود مالی سال 26-2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 0.34 فیصد بڑھیں۔مالی سال 2025-26 میں ٹیکسٹائل برآمدات 17ارب97کروڑڈالرز رہیں، مالی سال 2024-25میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 17 ارب 91کروڑ ڈالرز تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں