جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری سید تصدق حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام پر امن طریقے کے ساتھ اختتا م پذیر ہوا اس دوران پنجاب حکومت اور ضلع انتظامیہ نے مجالس اور جلوسوں کے دوران بہترین انتظاما ت کئے عزاداران کی سہولت کیلئے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلیں پولیس اور قانون نافذ کر نے والے ادارے دن رات مومنین کی حفاظت پر مامور رہے اس کے ساتھ ٹریفک وارڈن،ٹی ایچ کیو ہسپتال،ریسکیو 1122 سول ڈیفنس محکمہ واپڈا،سوئی گیس میڈیا نمائندگان اور تمام وہ ادارے جو رات دن ہمارے ساتھ رہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آئندہ بھی چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام پر ایسے ہی انتظامات کی توقع کرتے ہیں ۔ اور ہم اس بات کی یقین دہانی ہمیشہ کی طرح ہمارا تعاون انتظامیہ کے ساتھ رہے گا۔




