کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان زرعی رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق محمد ناصر اقبا ل نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 267گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکے زرعی رقبہ سے سولر انورٹر ،موٹر اور کیبل کل مالیت 4لاکھ روپے چوری کرلی جس پر مقدمہ درج ہوا۔




