اب شادیوں میں جانا اچھا نہیں لگتا’ ماضی یاد آ جاتا ہے’ آغا علی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ اب شادیوں میں جانا اچھا نہیں لگتا ہے کیونکہ ماضی یاد آجاتا ہے۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں اداکار آغا علی نے شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہورہی ہے۔ آغا علی نے انتہائی سنجیدگی اور خلوصِ دل سے اعتراف کیا ہے کہ اب وہ شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے سے کتراتے ہیں کیونکہ وہاں جانا انہیں تکلیف دہ احساس کا شکار کر دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں شادیوں میں جانا بالکل پسند نہیں رہا۔ انہوں نے اس کی جذباتی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ کسی شادی کی تقریب میں جاتے ہیں وہاں کا ماحول، خوشیاں اور رسم و رواج انہیں ان کی اپنے ماضی کی زندگی اور طلاق کی یاد دلا دیتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ اب مجھے شادیوں میں جانے کا کوئی شوق نہیں رہا۔ وہاں جا کر مجھے اپنی طلاق یاد آنے لگتی ہے اور دل عجیب سا ہو جاتا ہے۔یاد رہے کہ آغا علی نے سال 2020 میں لاک ڈان کے دوران اداکارہ حنا الطاف سے سادگی کے ساتھ شادی کی تھی تاہم یہ خوبصورت جوڑی زیادہ عرصہ ساتھ نہ رہ سکی اور ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں