PFAکا نڑ والا روڈ پر چھاپہ،850کلو مضر صحت آئل سے بھرا رکشہ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نڑوالا روڈ پر جانوروں کی باقیات سے تیار ہونے والا مضرصحت آئل سے بھرا رکشہ پکڑ لیا’ 850 کلوگرام مضرصحت آئل کو قبضہ میں لیکر رکشہ ڈرائیور امتیاز حیدر کو حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر نڑوالا روڈ پر ناکہ بندی کے دوران لوڈر رکشہ کو روک کر چیک کیا تو ڈرموں میں جانوروں کی باقیات چربی سے تیار کیا جانیوالا مضرصحت آئل پکڑ لیا جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہوٹلز وغیرہ پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈرموں میں بند 850 کلوگرام مضرصحت آئل قبضہ میں لیکر رکشہ ڈرائیور امتیاز حیدر کو حوالہ پولیس کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں