فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی مزید 49وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے، جبکہ اوباش ملزمان سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو، 10خواتین اور دو افراد کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے علاقہ فتح آباد کی (الف) کو اوباش ملزمان فرمان احمد اور ندیم، جڑانوالہ کے علاقہ 25گ ب کی عاصمہ بی بی کی بیٹی (س) کو ملزم شاہد، بلوچنی کے علاقہ 150ر۔ب کے عاصم کی بیٹی (م) کو ملزم شاہدنے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، رضا آباد کے علاقہ رحمان سٹی کے خرم کی بیٹی (م) کو ملزمان عدنان وغیرہ،سرگودھا روڈ کے علاقہ جمیل آباد کے عبدالرحمن کی اہلیہ (س) کو ملزمان علی وغیرہ، سمن آباد کے علاقہ رشید نگر کے ناصر کی بیٹی(الف) کو نامعلوم، ٹھیکری والا کے علاقہ 275ج ب کے شبیر احمد کی بیٹی (ط) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ پنجتن ٹائون کے زاہد کی اہلیہ(الف) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم، 277گ ب کے خضر حیات کی بھتیجی (ع) کو ملزمان شہزاد وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 73ر۔ب کے اکبر کی بیٹی(ب) کو نامعلوم، بلوچنی کے علاقہ 90ر۔ب کے فاضل کی نواسی(ش) کو ملزمان امتیاز وغیرہ اور ستیانہ کے علاقہ 232گ ب کے تنویر حسین کا والد شبیر حسین اور مدینہ ٹائون کے شہباز کا بیٹا حیدر گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ طارق آباد کے نوید سے30ہزار وفون، امام بارگاہ روڈ پر ریاض سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، غلام محمد آباد کے ندیم کی اکیڈمی سے قیمتی سامان چوری، بوستان زہرہ امام بارگاہ کے قریب حسنین سے10ہزار چھین لیے، سٹی ٹرمینل کے باہر وسیم سے جھپٹا مار کر فون، طارق آباد کے قریب نذیر سے 55ہزار وفون چھین لیا، احمد آباد کے قریب رائیڈر ابو بکر سے جھپٹا کر بیگ چھین لیا، صداقت مل کے قریب وقاص سے 10ہزار وفون، 157ر۔ب کے حنیف سے 80ہزار وفون، 126ر۔ب کے شہزاد سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 125ر۔ب کے غلام محی الدین کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، سمن آباد کے الیاس سے 10ہزار وفون، سرسید ٹائون کے قریب علی رضا کی دکان سے سگریٹ وسامان چوری، ایوب کالونی کے عبداللہ سے نقدی وفون، 275ج ب کے عبید اللہ سے 12ہزار وفون، 225ر۔ب کے ےٰسین رزاق کے ڈیرہ سے 20لاکھ کی بھینس چوری، ملکھانوالہ کے عثمان سے 14ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ پر شاہد سے12ہزار وفون، 215ر۔ب کے سرفرازاسامہ سے نقدی وفون چھین لیا، 354گ ب کے امتیاز کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 71گ ب کے سلیم گلفام کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 21گ ب کے سرور سے ایک لاکھ وفون، 113گ ب کے فیصل اقبال سے 50ہزار وفون، 105گ ب کے وقار سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 229ر۔ب کے انور سے 35ہزار وفون، 72گ ب کے غلام محمد سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لی، 72ر۔ب کے صہیب سے 25ہزار وفون، 612گ ب کے مظہر حسین کی اراضی سے قیمتی سامان چوری، 432گ ب کے آصف سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے چوہدری ناصر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی سامان چوری، تاندلیانوالہ کے ماسٹر مجید کے گھر کا صفایا کر دیا، 557گ ب کے انتظار حسین کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، 514گ ب کے اسماعیل سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لی، سمندری فیصل آباد روڈ پر عثمان علی سے پانچ لاکھ کا فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں رشید آباد سے حمزہ، سمال اسٹیٹ کے حسن زاہد، بلال نگر کے عرفان، 67ج ب کے اظہر،سول ہسپتال جڑانوالہ سے اشفاق، محلہ حسین نگر سے سرفراز، رانا آباد کے احسان،226ر۔ب کے الیاس، تاندلیانوالہ کے محمد علی، امام بارگاہ سمندری سے حسن رضا، سول ہسپتال سمندری سے عمران اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




