بہنوئی کا قاتل اشتہاری ملزم17سال بعد پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پولیس نے نوجوان کے قاتل بہنوئی کو سترہ سال بعد گرفتار کر لیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ اسلامیہ پارک میں 17سال قبل19اپریل2009ء کو گھریلو جھگڑے پر ملزم ظہیر الدین بابر نے فائرنگ کر کے برادر نسبتی شقت علی کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا تھا ، تاہم ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ غازی رضوان جاوید اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پرچھاپے مار کر 17سال سے روپوش اشتہاری ملزم ظہیر الدین کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا، سی پی او تنویر حسین نے قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں