سابق بیوی کو قتل کرکے کھیت میں دفنانے والا ملزم گرفتار

احمدیار(نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدود میںسابق خاوند نے ساتھیوں سے ملکر ماں بیٹے کواغواء کرلیا ،خاتون کوقتل کرکے کھیت میں دفن کردیا اڑھائی سالہ بیٹا بازیاب لاش برآمدکر کے ملز م گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں86/EB کے رہائشی محمدنعیم کی ہمشیرہ علشبہ بی بی اوراڑھائی سالہ بیٹے احتشام نواز کو سابقہ خاوند محمد نواز ، منیر احمد اور تین کس نامعلوم ساتھی گھر سے اغواء کرکے 68/EBلے گئے اور علشبہ بی بی کو قتل کرکے ٹکڑے ٹکڑے کھیت میں دفن کردئیے تھانہ صدر پولیس نے ملزم کوحراست میں لیا تو ملزم کی نشاندہی پرمقتولہ علشبہ بی بی کی لاش کے ٹکڑے برآمد کرکے پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیئے اور بچے احتشام نواز کو لاہور سے برآمد کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے مقتولہ کے بھائی محمد نعیم نے بتایا کہ محمد نواز نے گھریلو ناچاقی پرعلشبہ بی بی کو طلاق دے رکھی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں