جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود جھمرہ روڈ پر واقع پیزا شاپ میں مبینہ سلنڈر دھماکہ سے 14سالہ لڑکے سمیت 2 ملازمین بری طرح جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود جھمرہ روڈ پر واقع عکسری بنک کے قریب واقع پیزا شاپ میں مبینہ طور پر روز دار سلنڈر دھماکہ ہوا جس سے پیزا شاپ میں آگ بھڑک اٹھی اور پیزا شاپ میں کام کرنے والا 14سالہ حمزہ سلیم اور 17سالہ عبداللہ ولد تصدیق حسین بری طرح جھلس گئے، اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور جھلسنے والے دونوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے برن یونٹ منتقل کیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سلنڈر دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔




