پٹرولنگ پولیس ان ایکشن،484ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پولیس فیصل آباد ریجن نے گزشہ ماہ جون کے دوران 483مقدمات کا اندارج’ 484 ملزمان گرفتار’ ملزمان سے 1پسٹل’ 1گن برآمد’ 19اشتہاری، 3عدالتی مفرور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ جس کے مطابق پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ٹیمز نے بذریعہ ای پولیس ایپ چیکنگ مختلف مقدمات میں مطلوب 19اشتہاری اور3عدالتی مفروران گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا جبکہ مختلف دفعات کے تحت 483مقدمات کا اندراج کیا۔ جن میں 484 زائدملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ 1پسٹل،1رپیٹر اورگولیاں و کارتوس برآمد کئے گئے۔جبکہ امتناع منشیات کے 8مقدمات کا اندراج کرکے 130لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ دوران چیکنگ 3393موٹر سائیکل مشکوک و سرکہ شدہ ہونے کے باعث قبضہ پولیس میں لئے گئے۔ پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر رسپانس دیتے 21حادثات میں 40 افردکو مدد جبکہ 6افراد کوفوری طبی امدادجبکہ ہائی ویز پرمشکل میں پھنسے 2169افرادکو مدد فراہم کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے 01گمشدہ بچہ کو اس کے اہل خانہ سے بھی ملادیا گیا۔ ہائی ویز پر 107عارضی و مستقل تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں