پتوکی (نامہ نگار) تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر معروف خان کی سربراہی میں اے ایس آئی شفقت علی اور ان کی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش محمد عارف ولد نور محمد قوم بھروانہ، سکنہ چک نمبر 38پتوکی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1060گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 772/26درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی انسپکٹر معروف خان نے کہا کہ ملزم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید موثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔




