کراچی میں رواں سال 200لاوارث لاشیں برآمد

کراچی (بیورو چیف)کراچی میں رواں سال اب تک مختلف مقامات سے 200 لاوارث لاشیں ملی ہیں جن میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، فٹ پاتھ اور دیگر مقامات سے 200 لاشیں ملی جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔حکام کے مطابق ان جاں بحق خواتین و مرد کی عمریں 25 سے 70 برس کے درمیان ہیں۔ لاوارث لاشوں میں سے کچھ کی تدفین کی جاچکی ہے جبکہ باقی ایدھی کے سرد خانے میں موجود ہیں۔ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق رواں سال 2026 کے ماہ جولائی کے 4 دنوں میں اب تک 3 مردوں کی لاشیں ملی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں