مفاہمتی وعدوں کی خلاف ورزی پر ایران کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے قائم مقام وزیر دفاع میجر مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ایران ضروری اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ مجید ابن الرضا کے حوالے سے بتایا کہ تہران نے خطے کے ممالک کی درخواست پر جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا حالانکہ اسے واشنگٹن پر اعتماد نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے علاقائی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ بندی قبول کی، تاہم معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں