پلاٹس کے قبضہ نہ دینے پر مختار کالونی کے ڈویلپرز کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر پولیس نے متعدد شہریوں کو قسطوں پر پلاٹ دے کر قبضہ نہ دینے پر مختار کالونی کے ڈویلپر یونس گورائیہ کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق مختار کالونی میں قسطوں پر پلاٹس لینے والے متاثرین فیصل’ الفت بی بی’ پرویز مسیح’ محمد ندیم اور منیر حسین وغیرہ نے تھانہ صدر میں درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ مختار کالونی کے ڈویلپر یونس گورائیہ سے قسطوں پر پلاٹس حاصل کئے اور رقوم ادا کرنے کے بعد پلاٹس پر قبضہ دینے کا کہا تو وہ لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے قبضہ دینے سے انکاری ہو گیا۔ جس پر صدر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں