فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فورٹین پیزاشاپ پر کام کرنے والے ڈلیوری بوائے سجاول نے بتایا کہ 144 رب کے علی اختر نے پیزا کا آرڈر دیا اور جب وہ پیزا لیکر پہنچا تو ملزم نے کہا کہ ڈیرہ پر دوست بیٹھے ہیں وہاں پہنچا دو اور جب وہ ڈیرہ پر پہنچا تو ملزم نے گن پوائنٹ پر بداخلاقی کی کوشش کی۔ انکار کرنے پر ملزم نے ہوائی فائر کیا جس پر اس نے شور مچایا تو فائرنگ کی آواز سن کر قریبی لوگ وہاں پر آ گئے تو ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔




