لاہور سے فیصل آباد آنیوالی بس میں آتشزدگی ،مسافر محفوظ

لاہور (بیوروچیف) لاہور سے فیصل آباد آنیوالی بس میں آگ بھڑک اُٹھی’ موٹروے پولیس نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس میں لگنے والی آگ پر قابو پا کر تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے فیصل آباد آنیوالی مسافر بس کے پچھلے بائیں پہیوں کے ٹائر جام ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر موصول ہوتے ہی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے سب سے پہلے تمام مسافروں اور ان کے سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، جس کے بعد فائر ایکسٹنگوشر کی مدد سے آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔ترجمان کے مطابق آگ کے باعث بس کے پچھلے پہیوں کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔واقعے کے بعد مسافروں اور بس ڈرائیور نے موٹروے پولیس کی فوری، موثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں