قاسم پولٹری میں آگ بھڑک اٹھی

جڑانوالہ (نامہ نگار) الیکٹرک بورڈ کی وائرنگ میں سپارکنگ کے باعث قاسم پولٹری اینڈ ٹمبر شاپ میں آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پل جھال کے قریب واقع قاسم پولٹری اینڈ ٹمبر شاپ میں الیکٹرک بورڈ کی وائرنگ میں سپارکنگ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جو سٹور روم تک پھیل گئی۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پا لیا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں