منافع کا لالچ دیکر4شہریوں کیساتھ اڑھائی کروڑ کافراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 4شہریوں کیساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ’ منافع دیانہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیکس دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق دانش علی نے فیکٹری ایریا پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم احمد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ 52لاکھ کی رقم حاصل کی، بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ کینال روڈ کے رہائشی قیصر محمود کا کہنا ہے کہ ملزم زبیر نے 15لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی۔ جڑانوالہ کے اصغر علی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم رضوان نے کاروبار کیلئے 25لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔ علاوہ ازیں رشیدآباد کے مظہر علی کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم اکرم نے کاروبار کی غرض سے 55لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں