وینزویلا میں زلزلے سے مرنیوالوں کی تعداد 3ہزار سے بڑھ گئی

وینزویلا (مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی۔وینزویلا کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق 24 جون کو وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو انتہائی ہولناک زلزلے آئے تھے۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 342 ہوگئی ہے جب کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق کارروائیوں میں 3 ہزار سے زائد بین الاقوامی امدادی کارکنوں کے ساتھ 30 ہزار مقامی اہلکار شریک ہیں۔وینزویلا میںآنیوالے تباہ کن زلزلے کے بعد ہر طرف تباہی و بربادی کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ متاثرین کو خوراک کی فراہمی اور طبی سہولتوں کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، اگرچہ ریسکیو کارکن وہاں مصروف عمل ہیں تاہم علاقہ میں بڑے پیمانے امدادی سرگرمیوں کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں