سعد رفیق آزاد کشمیر میں (ن) لیگ کی انتخابی مہم چلائیں گے

لاہور( بیورو چیف)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی مہم کی ذمہ داری بھی پارٹی کے سینئر رہنماخواجہ سعد رفیق کو سونپ دی۔ ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کو آزاد کشمیر جانے اور مقامی امیدواروں کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن)کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرکے مقامی مسائل اور ترقیاتی ایجنڈے کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی بھی انتخابی جلسوں میں شرکت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں