فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد کے سینئر رہنماء پیپلز یوتھ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر آفتاب حسین چوہدری کو پیپلز پارٹی ورکر ز اتحاد ایکشن کمیٹی فیصل آباد ڈویژن کا کوآرڈینیٹر نامزد کر دیا گیا ہے، انکی نامزدگی پر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کے عہدیدارو ںکو کارکنوں میں خوشی کی لہر دور گئی اور انہوں نے آفتاب حسین چوہدری کو پیپلز پارٹی ورکر اتحاد ایکشن فیصل آباد ڈویژن کے کوآرڈینیٹر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انشاء اللہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائیں گے۔




