ساہیوال ‘ LPGگیس کی گرانفروشی پر کریک ڈائون

ساہیوال (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ساہیوال عدنان قیصر اور ایس ڈی ای او پیرا فورس نعمان قیصر کی نگرانی میں ضلع بھر میں ایل پی جی گیس کی سرکاری نرخ 241 روپے فی کلو پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔کارروائی کے دوران ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے متعدد ڈیلرز اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائیگئی۔سول ڈیفنس اور پیرا فورس کے افسران نے واضح کیا کہ حکومت کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی، ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو سرکاری نرخ پر ایل پی جی گیس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ڈیلر مقررہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کی مشترکہ کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں