پولیس یونیفارم اوروائرلیس سیٹ سے لیس نوسرباز نے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ سرفراز کالونی میں پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ سے لیس نو سرباز نے شہری کو لوٹ لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق راجہ چوک کے رہائشی علی بشیر نے بتایا کہ وہ دارالاحسان ٹائو ن سے دکان کا کرایہ 20ہزارلیکر موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ جب وہ سرفراز کالونی کے قریب پہنچا تو پولیس یونیفارم اور ہاتھ میں وائر لیس تھامے نوجوان نے روکا اور کہا کہ اس کی موٹرسائیکل پرواردات ہوئی ہے اور اس کو ڈرا دھمکا کر تھانے ایس ایچ او کے پاس لے جانے کا کہہ کر راستے میں20ہزار کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا، تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے نو سر باز کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں