مشتعل افراد کا آوارہ کتے تلفی مہم کےUCاہلکاروں پر تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ کے علاقہ 612 گ ب میں مشتعل افراد نے آوارہ کتوں کی تلفی مہم یونین کونسل کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور آوارہ کتوں کو مارنے سے منع کر دیا، پولیس نے سیکرٹری یونین کونسل امتیاز کی درخواست پر کارسرکار میں مداخلت کرنے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان اﷲ دتہ وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ سیکرٹری یونین کونسل87 کے امتیاز کا کہنا ہے کہ یونین کونسل کے اہلکار آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم میں 612 گ ب پہنچے تو وہاں پر مشتعل افراد اﷲ دتہ وغیرہ نے ان کتوں کو مارنے سے روکا جس پر اہلکاروں نے سرکاری امور کا بتایا تو ملزمان نے حملہ کر کے ٹیم کے ارکان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھگا دیا۔ جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں