پاکستان اور سعودیہ آئی ٹی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے”AI for Good”سمٹ کے موقع پر سعودی وزیر برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ سے ملاقات کی۔وزارت آئی ٹی کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی)اور ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ جیسے جیسے ٹیکنالوجی دنیا کی ترقی کا مرکز بنتی جا رہی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون بھی مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں شراکت داری کو وسعت دینے کیلئے مشترکہ اقدامات جاری ہیں، جو ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں