مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

گلگت(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گلگت میں منعقد ہوا۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، آئندہ حکمت عملی اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں