فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی آئس بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی’ ائیرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس کی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحرین جانے والی فلائٹ کے مشکوک مسافر جنید کے سامان کی تلاشی لی تو بیگ کے خفیہ خانوں میں بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی جسکی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ تاہم مسافر جنید کو حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔




