83سالہ خاتون کا منفرداعزاز

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کی معمر خاتون نے اس جملے کو حقیقی زندگی میں ثابت کر دکھایا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق83سالہ مصری خاتون نے سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔ مصر سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ امل اسماعیل عبدو نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس سے سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے استقامت، حوصلے اور عزم کی شاندار مثال قائم کر دی۔5 جولائی کو امل عبدو کو شعب سوشیالوجی، فیکلٹی آف آرٹس منصورہ یونیورسٹی کی جانب سے ان کے تحقیقی مقالے پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔رپورٹ کے مطابق امل عبدو کا تعلیمی سفر زندگی کے نسبتاً آخری حصے میں شروع ہوا۔ انہوں نے 38 سال کی عمر میں مڈل کا امتحان پاس کیا، تاہم کینسر کی تشخیص کے باعث تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ تعلیم کا آغاز کیا اور 68سال کی عمر میں ہائی اسکول مکمل کیا۔ اس کے3سال بعد انہوں نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس میں شعب سوشیالوجی میں داخلہ لیا۔ سال 2023میں انہوں نے اسی ادارے سے امتیازی نمبروں کے ساتھ ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد پی ایچ ڈی کا سفر جاری رکھا۔ 6جولائی کو صوبہ دقہلیہ کے گورنر میجر جنرل طارق مرزوق نے گورنریٹ ہیڈکوارٹرز میں امل عبدو سے ملاقات کر کے ان کی اس شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں