رونالڈو کا جادونہ چل سکا،پرتگال کا فیفا ورلڈ کپ میں سفر ختم

ڈیلاس (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈکپ پری کوارٹر فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہ چل سکا، ورلڈکپ فٹبال جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، اسپین نے پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ڈیلاس کے فٹبال اسٹیڈیم میں پرتگال کے خلاف اسپین نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، پرتگال کے دس حملوں کے مقابلے میں اسپین نے 15 حملے کئے۔ا یک طرف نوجوان لمین یامال تھے تو دوسری جانب تجربہ کار اور عمر رسیدہ کرسٹیانو رونالڈو، لمین یامال نے کئی مرتبہ پرتگال کے دفاع میں شگاف کیا، ساتھی کھلاڑیوں کو پاسز دیئے لیکن بدقسمتی وہ گول میں تبدیل نہ ہوسکے۔ مقابلے کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں کوشش کے باوجود گول نہ کرسکیں۔کھیل کے انجری ٹائم کا پہلا منٹ شروع ہوا تو اسپینش ٹیم نے ایک موو بنایا جس پر میکائیل میرینو نے گول کرکے ٹیم کو سبقت دلادی، یہ برتری بقیہ وقت تک برقرار رہی اور اسپین نے میچ ایک صفر سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔پچھلے ایڈیشن کی طرح رونالڈو اس مرتبہ بھی نم آنکھوں اور خالی ہاتھ میدان سے واپس گئے۔اس جیت کے ساتھ ہی اسپین نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ بیلجئم یا امریکا میں سے کسی ایک سے ہوگا۔دریں ثنا ئ۔سیٹل (سپورٹس نیوز) بیلجیئم نے میزبان امریکا کو ریڈ کارڈ دکھا دیا، ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ اور فیفا کا فیصلہ بھی امریکا کو میچ نہ جتواسکا، بیلجیئم نے امریکا کو ایونٹ سے کک آٹ کردیا۔سیٹل میں تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں امریکی فٹ بال ٹیم ہائی مورال اورریڈ کارڈ دکھائے جانے والے کھلاڑی بیلوگن کے ساتھ اتری تھی۔ بیلجیئم نے امریکی صدر کی سفارش پر ٹیم کے کھلاڑی بیلوگن کے ریڈ کارڈ کی معطلی کا فیصلہ واپس لئے جانے اور اپنی اپیل مسترد کئے جانے کا بدلہ بھی لے لیا۔ورلڈ کپ فٹبال کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں 4گول سے ہرا دیا، بیلجیئم کے دو گول ڈی کیٹالاری نے کئے، جبکہ تیسرا گول ہنس ویناکن نے 57ویں منٹ میں اور چوتھا گول انجری ٹائم میں رومیلو لاکاکو نے کیا۔پابندی ہٹنے کے بعد امریکی فٹبالر بیلوگن نے بھی میچ کھیلا، امریکا کا واحد گول ٹلمین نے بنایا۔بیلجیئم کا کوارٹر فائنل میں اسپین سے مقابلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں