گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتو ں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر334ج ب محمد اسلم کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اور گھر کی تلاشی لیتے ہو ئے لاکھوں روپے کے3تولے طلائی زیورات ،قیمتی 3 گھڑیا ں ۔ چک نمبر157گ ب کے محمد سعیدکے فار م ہائوس سے سولر پلیٹیں اور گاڈر الطاف ذکریاکالونی کے محب اللہ نے اپنی 1لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بکریاں حویلی سے۔عثمان پارک کی نبیلہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی طلائی زیورات،ونقدی رقم کل مالیت22لاکھ35ہزارروپے ۔چک نمبر311ج ب کے محمد دین کے گھر صندوق سے نقد رقم و2تولے کے طلائی زیورات ۔چک نمبر343ج ب کے انوارالحق کی دکان کریانہ کے تالے توڑ کر سامان کریانہ و40ہزارروپے نقدی چوری کرلئے۔اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور ،صدر اور سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔




