عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار میاں آفاق طاہر نوجوانوں کیلئے نئی امید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میاں طاہر جمیل کے صاحبزادے بیرسٹرمیاں آفاق طاہر بھی اپنے والد کی طرح عوام کی خدمت میں پیش پیش’ وہ خدمت’ دیانت اور عوامی رابطے کی نئی امید کے ساتھ فیصل آباد کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں، اپنے والد میاں طاہر جمیل کی عوامی خدمت کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے نوجوانوں کی آواز اور عوام کے مسائل کے حل اور حلقہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔ گزشتہ روز میاں آفاق طاہر نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں مریم نواز شریف نے ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میاں آفاق طاہر نے کہا کہ میں سیاست میں اپنے قائد میاں نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں