نوٹنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارتی سورماں بدترین شکست کا مزہ چکھا دیا۔ نوٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم صرف 76رنز پر ڈھیر ہوگئی، یہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے شکست ہے۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر 201رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 76رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح میچ میں بھارت کو 125رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔




