لورالائی میں زلزلہ شہریوں میں خوف و ہراس

لورالائی (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی میں 4.4شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 12کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز لورالائی سے 31کلومیٹر مشرق میں تھا۔لورالائی میں زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں