امریکہ میں بندوقیں آبادی سے زیادہ ہونے کا انکشاف

کراچی (بیوروچیف) دنیا کی سب سے بڑی معاشی اور عسکری طاقت امریکا ایک نمایاں تضاد کا شکار ہے جہاں ترقی اور خوشحالی کے ساتھ جرائم کی نسبتا بلند شرح بھی موجود ہے۔ امریکا میں بندوقوں کی تعداد آبادی سے بھی زیادہ ہے، جس کے باعث فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں شکاگو کے اعدادوشمار اہم ہیں، جہاں 28 فروری 2026سے 5جولائی 2026 کے دوران 523 افراد کو گولی ماری گئی جن میں سے 46 ہلاک اور 477 زخمی ہوئے۔گن وایلنس آرکائیو کے مطابق 5 جولائی 2026 تک 6391افراد ہلاک اور 11703زخمی ہوئے، جبکہ 225اجتماعی فائرنگ کے واقعات میں 267ہلاکتیں اور 868زخمی رپورٹ ہوئے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں مجموعی طور پر تقریباً 20لاکھ افراد مختلف جیلوں اور حراستی مراکز میں قید ہیں جبکہ فی کس قید کی شرح 580 افراد فی ایک لاکھ آبادی تک پہنچ چکی ہے، ریاستی جیلوں میں قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد موجود ہے، جہاں تقریباً 10لاکھ 98ہزار افراد قید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں