فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم’ آج پھر مزید 37وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر2لڑکیوں کو بے آبرو’6خواتین اور5 نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ گلشن حرم کی رہائشی نبیلہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم عمیر نے اسکی بیٹی (ک)’ مریدوالہ کے علاقہ 428 گ ب کے اکرم کی بیٹی (ن) کو ملزم علی وارث نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ ملت ٹائون کی عشرت بی بی نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ز) فیکٹری گئی واپس نہ آئی، باوا چک کے قریب حسین آباد کے ذیشان کی اہلیہ (ن) کو نامعلوم ملزمان’ روشن والا کے علاقہ 256 رب کے رب نواز کی اہلیہ (س)’ بٹالہ کالونی کے علاقہ مسلم پارک کے تبسم کی بیٹی (یے)’ جڑانوالہ کے علاقہ امین پارک کے ننھا کی اہلیہ (یے) کو ملزمان عمران وغیرہ’ ماموں کانجن کے علاقہ حمیدآباد کے ناصر کی بیٹی (ن) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ ملت ٹائون کے صابر کا بیٹا شیراز’ غلام محمد آباد کے علاقہ بھینس کالونی کی صفیہ بی بی کا بیٹا مدثر’ محلہ عثمان غنی کے ارشد کا بیٹا اسد علی’ مدینہ ٹائون کے علاقہ گٹ والا کے سلیم کا بھتیجا علی’ ٹھیکری والا کے علاقہ 275 ج ب کے امان اﷲ کا بھائی خان امیر گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ٹھنڈی کھوئی روڈ پر نعیم سے 10ہزار’ جھنگ بازار کے قریب علی حسن سے 30ہزار روپے’ فون’ الیاس پارک کے نعیم سے ساڑھے چار لاکھ کے زیورات چھین لیے’ قدرت آباد کے کامران کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چور لے اُڑے’ دلدار چوک کے قریب اکبر سے 55ہزار’ فون’ فتح آباد کے خالد محمود کے سٹور سے لاکھوں کا سامان چوری’ ستیانہ روڈ پر اختر عباس سے سوا لاکھ’ فون چھین لیا’ حسن پورہ کے شہزاد کے گھر سے سامان چوری’ 204 رب روڈ پر علی رضا سے آئی فون’ پرس چھین لیا’ کینال پارک کے ڈاکٹر سلمان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ کینال روڈ پر عبدالباسط سے 3لاکھ کا قیمتی آئی فون’ نقدی لوٹ لی’ کشمیر پل کے قریب انس سے 12ہزار’ فون’ بھائی والا روڈ پر اشرف سے نقدی’ فون چھین لیا’ 161 رب کے عنصر سے نقدی’ فون’ 114 ج ب کے امتیاز کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری’ ڈینگلہ پھاٹک کے قریب محمد عمر سے46ہزار وفون، 256ر۔ب کے ذیشان کے گھر کا صفایا کردیا، نیو گارڈن ٹائون کے جمیل سے10ہزار وفون، ڈھڈی والا کے عبدالرحمن کے گھر سے سامان چوری، 23گ ب کے شہزاد کی دکان سے بیٹریاں چوری، 21گ ب کے اظہر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 74گ ب کے طاہر حسین کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 53گ ب کے اشرف کے نجی سکول سے سامان چوری، 372گ ب کے ارشد علی کی حویلی بکرے چوری ہو گئے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مدینہ آباد سے مختار احمد، محلہ صادق آباد کے خادم، عبداللہ پور کے اسامہ یونس، 275ج ب کے اویس اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




