فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر صحافی شیخ طیب مقبول کے صاحبزادے ربیع الحسن نے قرآن پاک حفظ کر لیا ہے۔ یہ عظیم سعادت ملنے پر حافظ ربیع الحسن اور ان کے اہلخانہ خوشی سے سرشار ہو گئے اور انہوں نے ادارہ تعلیم القرآن عثمانیہ (جامع مسجد عثمانیہ) محلہ چباں میں بچوں کو حفظ قرآن کروانے والے مولانا محمد طارق کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک قابل استاد کی حیثیت سے بچوں کو حفظ قرآن کروانے کے ساتھ انہیں دینی تعلیمات’ اعلیٰ اخلاقی اقدار سے بھی روشناس کروا رہے ہیں اور ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ دوست احباب نے شیخ طیب مقبول اور ان کے صاحبزادے حافظ ربیع الحسن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں دنیا وآخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔




