روی موہن نے فلموں سے وقفہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا

دہلی (شوبز نیوز) تامل اداکار روی موہن نے فلموں سے وقفہ لینے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دوبارہ اداکاری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ طلاق کا معاملہ حتمی طور پر حل ہونے تک فلموں سے دور رہیں گے۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے اعتراف کیا کہ انہوں نے وہ فیصلہ جذبات میں بہہ کر کیا تھاایوارڈز کی تقریب کے دوران روی موہن نے کہا کہ انہوں نے اپنی آدھی زندگی سنیما کو دی ہے اور اپنے پچھلے اعلان سے مداحوں کا دل دکھانے پر انہیں افسوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں