واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقِ وسطی کی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.03 فیصد اضافے کے بعد 79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل1.05 فیصد اضافے کے ساتھ 74.29ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اماراتی مربن خام تیل کی 6.67 فیصد اضافے کے ساتھ 74 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطی میں جاری جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جس کے سبب خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو دیکھا جا رہا ہے۔




