فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد پولیس نے گجر پیردربار پر حاضری کیلئے آنیوالی خواتین کے زیورات چوری کرنے والی گینگ کی چار خواتین کو گرفتار کر لیا، پکڑی جانیوالی خواتین میں نسیم بی بی’ ساجدہ بی بی’ ناظراں بی بی اور حلیمہ بی بی شامل ہے۔ تفصیل کے مطابق چوہڑ ماجرا کے غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ چند روز قبل گجر پیر کے میلے پر اسکی والدہ سکینہ بی بی دیگر محلہ کی خواتین کے ہمراہ سلام کرنے گئیں تو نامعلوم خواتین نے رش کے دوران اسکے کانوں سے بالیاں نوچ لی اور اس طرح دیگر خواتین بلقیس بی بی’ کوثر بیگم کے پہنے ہوئے زیورات کھینچ لئے تھے۔ تاہم ایس ایچ او نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مذکورہ خواتین کو ٹریس کر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کر کے مسروقہ مال کی برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی ہے۔




