فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پولیس نے محمودآباد سنوکر کلب پر چھاپہ مار کر 9جواریوں کو دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے اے ایس آئی عقیل احمد کو اطلاع ملی کہ محمودآباد گلی نمبر16 میں سلیم ولد کالا نے سنوکرکلب کو جوئے کا اڈا بنا رکھا ہے جہاں پر نوجوان بڑی تعداد میں مصروف ہیں جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر سنوکر کلب کے مالک محمد سلیم عرف کالا’ عاطف’ زوہیب’ آصف’ فاروق پٹھان’ وسیم یوسف’ کامران’ بابر اور شیراز کو گرفتار کر کے دائو پر لگی ہوئی 26ہزار 200 روپے’ موبائل فونز اور سامان برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی۔




