بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد

نارووال (نامہ نگار) نارووال کے گائوں لیسر کلاں میں بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی دیہاتیوں نے مشکوک گولہ دیکھتے ہی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مارٹر گولے کو ناکارہ بنا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔حکام کے مطابق برآمد ہونے والے مارٹر گولے کا وزن تقریبا ایک کلوگرام بتایا جا رہا ہے ماہرین کے مطابق اگر یہ گولا پھٹ جاتا تو بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں