نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل سے شہریوں کو طبی سہولیات میسر آئینگی

لاہور(بیورو چیف) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک نے گورنمنٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری کوارڈی نیشن ٹو سی ایم پنجاب سید واجد علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر گورنمنٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میجر جنرل خرم شہزاد، ڈائریکٹر ہسپتال بریگیڈیئر آصف چیمہ اور آئی ڈیپ کے متعلقہ افسران نے وفد کو ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں، طبی سہولیات اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ جدید طبی آلات کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔کیتھ لیبز مکمل فعال ہیں، چار آپریشن تھیٹرز مکمل کئے جا چکے ہیں، جدید پیتھالوجی لیبارٹری تیار ہے، گاما کیمرہ نصب کر دیا گیا ہے جبکہ ای ٹی ڈی کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہسپتال کے او پی ڈی میں روزانہ ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان عاشق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئیعملی اقدامات کر رہی ہیں۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل سے خطے کے لاکھوں شہریوں کو جدید اور معیاری علاج کی سہولت میسر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں